3افراد زکمی،افراد زخمیلکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 3 افرادجاں بحق 156

لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 3 افرادجاں بحق

لکی مروت۔تجوڑی کے علاقے خان کلے میں دو گرپوں کے مابین کبڈی میچ کے دوران مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک اشتہاری مجرم سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خان کلے میں کبڈی میچ جاری تھا کہ اس دوران اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کا آمنا سامنا ہوا اور دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلہ ہوا،

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی جن میں بچے بھی شامل تھے،جانیں بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔ خان کلہ دور افتادہ دیہی علاقہ ہے کہ بیٹنی ٹرائبل سب ڈویژن کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔

فائرنگ سے اشتہاری مجرم رضوان اللہ،7 سالہ جرار محمد اور9سالہ افنان جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں عمل جان، محمد علی اور فداء اللہ شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ زخمی عمل جان کو تشویشاک حالت میں تجوڑی ہسپتال سے بنوں ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بھاری نفری علاقے میں بھیج دی گئی ہے

تاکہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رہے اور مزید خونریزی سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں