چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ 49

چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ

چینی کمپنیوں نے اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ دیاہے، یہ کمپنیاں درمیانے اورچھوٹے درجے کی ہیں اور 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ،

پاکستان میں بنائی گئی اشیاء مقامی استعمال اور برآمدات کے لئے ہوں گیکھلونوں اورالیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل کرنے کا پلان بنالیا، یہ کمپنیاں پاکستان میں دس کروڑ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیاجائے گا، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چین کے مقابلے میں ورکرزکی اجرت کئی گنا کم ہے،

اس لیے چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کو جدید ٹیکناکوجی کے ساتھ منتقل کرناچاہتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں