ٹانک:جنڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،قبائلی ملک بیٹے سمیت جاں بحق 172

ٹانک:جنڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،قبائلی ملک بیٹے سمیت جاں بحق

ٹانک : سب ڈویژن جنڈولہ جنوبی وزیرستان بونڈری کے قریب ممانڑہ پہاڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ باپ بیٹا جاں بحق گاڑی تباہ ہوگئی

ضلع ٹانک میں حال ہی میں ضم ہونیوالے نیم قبائلی علاقہ جنڈولہ کے نواحی علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق آپریشن راہ نجات کے دوران سراغر سے منتقل ہونے والے جو آج کل نیم قبائلی علاقہ سب ڈویژن جنڈولہ کڑی وام میں رہائش پذیر تھے

گزشتہ روز لکڑی کاٹنے کے غرض سے جنوبی وزیرستان بونڈری کے قریب ممانڑہ پہاڑ گئے تھے تو وہاں پر پہلے سے نصب بارودی مواد ان کے قریب پھٹ گیا

جسکی وجہ زور دار دھماکہ ہوا دھماکہ میں وزیر شاہ نامی جوان موقع پر جاں بحق جبکہ خان گل کو مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسسز نے تشویش ناک حالت میں ڈی آئی خان سی ایم ایچ ہسپتال منتقیل کردیا لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جب باپ اور اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے میں ماتم کا سماں تھا

مقامی زرائع کے مطابق وزیر شاہ نامی نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا مرحوم نے ماں ،دو بیوی اور دو بیٹیاں پیچھے چھوڑ کر فانی دنیا سے رخصت ہوا دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسسز اور پولیس نے گھیرے میں لیکر سر آپریشن شروع کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں