ڈیرہ اسماعیل خان۔ تحصیل پروآ کے علاقہ رمک میں ٹریفک حادثہ،8افراد ، متعدد زخمی 188

ڈیرہ اسماعیل خان۔ تحصیل پروآ کے علاقہ رمک میں ٹریفک حادثہ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان۔ تحصیل پروآ کے علاقہ رمک میں ٹریفک حادثہ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ افراد جاں بحق متعدد زخمی ۔ امدادی کارروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر تحصیل پروآ کی حدود میں میرن کے قریب کہیری ڈرین کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا
حادثہ کے نتیجہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم اموات میں اصافہ کا خدشہ موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں