ٹانک:دو روزہ جشن وارن کنال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلے کا افتتاح 116

ٹانک:دو روزہ جشن وارن کنال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلے کا افتتاح

ٹانک (رضوان اعوان+ عدنان مروت) ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر نے محکمہ سپورٹس کے تعاون سے دو روزہ جشن وارن کنال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلے کا افتتاح گاوں رنوال کے مقام پر کر دیا۔

جس میں ایم پی اے محمود خان بیٹنی’ سابقہ ایم این اے داور خان کنڈی’ سابقہ ضلع ناظم مصطفی خان کنڈی’ ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ خان بیٹنی’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سردار آصف نواز خان گنڈہ پور سمیت پاک آرمی کے میجر عاطف سواتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

میلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد گھڑ سواری’ نیزہ بازی’ کشتیوں کے مقابلوں سمیت سرائیکی جھمر’ اتنڑ اور محفل موسیقی کی رنگا رنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

میلے میں ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہاتوں سے بھی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیرپا امن اور باہمی یگانہگت کی فضا کو فروغ دینے کے لئے علاقائی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ایسی تقریبات کے اہتمام سے نوجوان نسل کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ترقی کے نئے در وا کرتی ہیں۔

اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکومت اور بالخصوص پاک آرمی کے شکر گزار ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے علاقے میں دیرپا امن ممکن ہوسکا ہے

جبکہ حکومت وقت نے تبدیلی کا وعدہ پورا کرتے ہوئے نوجوانوں کی اصلاح کی اور ان کی صلاحیتیوں کو نکھار کر سامنے لانے میں ٹانک کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کا کردار بھی قابل تحسین ہے جس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سراہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں