ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ٹانک معطل 14

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ٹانک معطل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید امتیاز شاہ نے ناقص کارکردگی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کی شکایات پر ایس ایچ او ٹانک پرویز شاہ کو معطل کر دیا۔ تفصیلات

کے مطابق عوامی شکایات پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید امتیاز شاہ نے ایس ایچ او ٹانک پرویز شاہ کو ناقص کارکردگی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت معطل کرکے ان

کیخلاف فوری تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں