شہری کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاگیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج 7

شہری کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاگیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سودخوروں اور قرض خواہوںسے تنگ ہوکر شہری کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاگیا، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی سٹی پولیس کو ملزمان کیخلاف فوری طور پر قتل ا ور

سود کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، سٹی پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محلہ کمہارانوالہ سٹی ڈیرہ کے رہائشی پینتالیس سالہ شہری

نے قرض خواہوں اور سود خوروں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کے افسوسناک واقعہ کے بعد متوفی کے بھائی سہیل کشمیری نے ڈی پی او ڈیرہ کو ملزمان کے

خلاف درخواست گزاری جس پر ڈی پی او ڈیرہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی کو تینوں نامزد ملزمان کیخلاف قتل ا ور سود کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ سٹی پولیس نے

ملزمان کیخلاف قتل ا ور سود کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں