صحافی غیر جانبدار ہوکر صحافت کریں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،حاجی لطیف الرحمٰن 12

  صحافی غیر جانبدار ہوکر صحافت کریں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،حاجی لطیف الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرحد یونین آف جرنلسٹس خیبرپختونخوا کے صوبائی چیئر مین وڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر حاجی لطیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے

لہذا موجودہ دورصحافیوں پر انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیر جانبدار ہوکر صحافت کریں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیں ۔وہ ضلع بنوں میں بنوں پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صدر بنوں پریس کلب محمد عالم

خان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ بعض علاقوں میں صحافیوں نے اجتماعی ذمہ داریوں کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رکھی ہے جو صحافت کے ساتھ بددیانتی کے مترادف ہے ۔انہوںنے

صحافیوں پر زور دیا کہ اپنے صفوں سے کالی بھیٹروں کو نکال کر مثبت صحافت کو فروغ دیں ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں