پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کیوں کی ،شوہر نے بیوی کو پیٹ ڈالا 11

پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کیوں کی ،شوہر نے بیوی کو پیٹ ڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کیوں کی ،شوہر نے بیوی کو پیٹ ڈالا ،ڈیرہ کے نواحی علاقہ آڑہ روڈ اقبال ٹاﺅن میں شوہر نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ہسپتال

پہنچادیا ،شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود آڑہ روڈ اقبال ٹاﺅن میں شوہر نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے اپنی بیوی بیس سالہ (ت بی بی ) کو شدید ذدوکوب

کرکے تشددکا نشانہ بناڈالا ،بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بیوی نے بتایا کہ پانچ سال قبل اس کی شادی ہوئی اور ان کے دو کمسن بچے ہیں ۔معمولی باتوں پر اس کے شوہر نے اس پر تشدد

کرنے کاوطیرہ بنارکھا ہے اور اس کو مارپیٹ کرنے کے بہانے ڈھونڈتا رہتاہے ۔گزشتہ روز وہ شوہر کی اجازت سے پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کرنے گئی لیکن جب وآپس آئی تو شوہر نے کہا کہ

کیوں وہاں گئی تھی اور بعدازاں لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے مجھے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔پولیس نے خاتون کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلی
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں