تعلیمی اداروں سمیت دیگر جگہوںپر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاءکی فروخت جاری 37

تعلیمی اداروں سمیت دیگر جگہوںپر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاءکی فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت سول ہسپتال جنرل بس سٹینڈ پر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاءکی فروخت جاری، شہری ناقص و غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں

خریدنے پر مجبور، شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خانضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں کی کینٹینوں، جنرل بس اسٹینڈز، سمیت پٹرول

پمپس پر قائم ٹک شاپس میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے، کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں بازار سے کئی گنااضافی مقرر کر رکھی ہیں، اضافی نرخوں کی وصولی پر شہریوں اوردکانداروں کے مابین آئے روز لڑائی

جھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے طالبعلموں، ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے

لواحقین سمیت عام شہری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہے ہیں، طالبعلموں کے والدین سمیت شہری، سماجی، مذہبی حلقوں کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف

کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں