شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام 12

شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام، دکانوں پر بغیر جالیاں لگائے گوشت کی سرعام فروخت جاری،

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کےاحکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا، انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کا ناقص انتظام ہونے کیوجہ سے سارا دنگوشت پر مکھیاں مچھر و دیگر حشرات بیٹھتے اور غلاظت پھیلاتے رہتے ہیں، بلکہ رات کے وقت پھٹوں پر جالیاں نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے انہیں پھٹوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں، ساری ساری رات ان

پھٹوں پر لگے خون کو چاٹتے رہتے ہیں، جو کہ طرح طرح کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ڈیرہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں سلاٹر ہاو¿س نہ ہونے کیوجہ سے لاغر و بیمار اور نیم مردہ جانوروں کو دھڑلے سے ذبح

کرکے فروخت کیا جا رہاہے اورپیسوں کی چمک کے کمال سے وٹنری ڈاکٹر اپنی مرضی سے سب اچھا ہے کا راگ آلاپتے دکھائی دیتے ہیں، شہر کی سماجی،رفاعی، ، عوامی شخصیات اور عمائدین نے ڈسٹرکٹ فوڈ

اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ قصابوں اور مرغی فروشوں کو جالیاں لگانے اور نالوں پر قائم ہونے والی دکانوں پر لٹکائے جانے والے گوشت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے

اصولوں کے عین مطابق صحت مند جانوروں کا گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں