دو روزہ جشن وارن کینال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلہ اپنی تمام رنگینیوں سمیت اختتام پذیر 93

دو روزہ جشن وارن کینال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلہ اپنی تمام رنگینیوں سمیت اختتام پذیر

ٹانک(رضوان اعوان+عدنان مروت)دو روزہ جشن وارن کینال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلہ اپنی تمام گہما گہمیوں اور رنگینیوں سمیت اختتام پذیر ہوگیا۔

میلے کے اختتام پر مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور منتظمین میں نقد انعامات و شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ضلع ٹانک میں محکمہ سپورٹس’ پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے رنوال گاوں کے مقام پر دو روزہ جشن وارن کینال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ آغاز پہلے روز ڈپٹی کمشنر فہد خان وزیر نے کیا۔

میلے میں سابق ایم این اے ٹانک داور خان کنڈی’ میجر عاطف سواتی’ایم پی اے ٹانک محمود خان بیٹنی’ سابق ضلع ناظم مصطفی خان کنڈی’ ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ خان بیٹنی’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سردار آصف نواز خان گنڈہ پور’ سپورٹس منیجر ضم شدہ اضلاع عرفان اللہ خان بیٹنی’

ڈی ایس پی ٹانک عمر دراز خان بلوچ’ اسسٹنٹ کمشنر حمید اللہ آفریدی’ سوشل ورکر اقبال خان مسعود’ بیورو چیف ARY News اور روزنامہ اعتدال کے چیف ایڈیٹر محمد عرفان مغل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے سیاسی و سماجی حلقوں کی معتبر شخصیات سمیت ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقوں سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دو روزہ میلے میں نیزہ بازی’ گھڑ سواری و گھڑ ڈانس’ سرائیکی جھمر’ اتنڑ’ کشتیاں’ محفل موسیقی و دیگر علاقائی و ثقافتی رنگا رنگ تقریبات و مقابلہ جات پیش کئے گئے

جس سے شرکاء محظوظ ہوتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ کو مبارک دینا چاہتے ہیں کہ امن و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

اب ٹانک کی عوام نے پسماندگی کو خیر باد کہتے ہوئے ترقی کے زینے پر قدم رکھ دئیے ہیں جہاں اہل ٹانک کے لئے ایک خوشحال و آسودہ زندگی منتظر ہے اور امن ان کا استقبال کرنے کے لئے اپنے بازو وا کئے ہوئے ہے۔

سابق ضلع ناظم مصطفی خان کنڈی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کی کاوشوں سے علاقے میں امن کا قیام ممکن ہوچکا ہے جس سے باہمی یگانگہت کی فضا کو فروغ ملے گا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سردار آصف نواز خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ پاک فوج’ ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاوشوں سے دو روزہ جشن وارن کینال سپورٹس اینڈ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

علاقائی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوان نسل میں شعور و آگہی کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی میں بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

آصف نواز خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صوبائی حکومت اور ڈی جی سپورٹس اسفند یار خٹک کے بھی بہت مشکور ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے ٹانک جیسے دور افتادہ اور پسماندہ ضلع میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا قیام ہوا ہے جس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے سراہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں