نیلم منیر قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑیں 145

نیلم منیر قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑیں

لاہور: (اعتدال نیوز) اداکارہ نیلم منیر قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں مسلسل پانچویں بار ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کا شکار ہونے پر پھٹ پڑیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، ایک سیریز جیت کر کئی سالوں تک فتح نصیب نہیں ہوتی۔

کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں نکھار لانے کے لئے صرف تربیتی کیمپ کے شیڈول کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں انفرادی طور پر بھی اس پر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹرز نے بہت مایوس کیا ہے، کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس یقینی بنا کر محنت اور لگن سے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں