وزیر خارجہ سے امریکی سفیر پال جونز کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 160

وزیر خارجہ سے امریکی سفیر پال جونز کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (اعتدال نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں تعمیر وترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں