کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام میں کمیونٹی پولیسنگ ہماری وژن کا اہم حصہ ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر 70

کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام میں کمیونٹی پولیسنگ ہماری وژن کا اہم حصہ ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی محکمہ کامیاب نہیں ہوسکتا

،خصوصاًجس کا تعلق براہ راست عوام کے ساتھ ہے جہاں پر پولیس کو شہریوں کو تعاون حاصل ہوجائے وہاں جرائم کی روک تھام بہت آسان ہوجاتی ہے ،

ڈیرہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم ، ٹریفک سمیت دیگر مسائل کے لئے حل کے لئے عوام اوران کے مشران کو آن بور ڈ کرکے علاقہ میں امن کی فضا کے فروغ کا پرچار کرناہے۔

اس میں اہم چیز کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام ہے یہ ہمارے وژن کا حصہ ہے اسے ہم کمیونٹی پولیسنگ کہتے ہیں

جوکہ کمیونٹی کوترجیح دے کر ان کے مسائل ان کی زبانی سے جان کر ان پر اقدامات اٹھانے کا نام ہے ۔ اس کے تصور کو آگے بڑھانے کے لئے متحرک سماجی تنظیموں کی ضرورت ہے ۔

جس علاقے کے عوام کا تعاون بغیر کسی ردوبدل کے پولیس کو حاصل ہوجائے تو اس علاقہ میں جرائم کاخاتمہ نہایت آسان ہوتاہے جوکہ نظر آئے گا۔

وہ گزشتہ روز اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں اہل سنت والجماعت ،اہل تشیع علمائے کرام، امن کمیٹی اورڈی آرسی کے ممبران کے علاوہ صحافیوں سے تعارفی ملاقات kکے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے

۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ، سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ، سہیل احمد اعظمی، قاری خلیل احمد سراج، ملک اکرام ایسر، حاجی عبدالرشید دھپ، محمد نواز محسود سمیت دیگر معززین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کی نشاندہی کے لئے اہم رول عوام کا تعاون ہے جوکہ کمیونٹی انگیجمنٹ پلان کے ذریعے حاصل کریں گے اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد
،پبلک لیزان کونسل کو دوبارہ متحرک کیا جائے گا

اورجو ہماری اصلاحی کمیٹیاں جن بالخصوص ڈی آر سی کہا جاتاہے ان کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے علاقہ کے اندر پولیس کی مدد کے ساتھ وہ اہم مسائل حل کریں ،اگرمعاشرے میں کسی کا استحصال کیا جارہا ہو تو اس سوسائٹی کے اندر جاکر مسائل کو حل کرنے کا طریقہ کار وضع کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد تمام مشران کی مشاورت سے اپنی پالیسی بتا کر پبلک آپریشن کو حاصل کرنا ہے سب سے اہم وژن علاقہ میں امن وامان کا فروغ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران ڈیرہ شہر کے تین اہم مسائل ابھر کر سامنے آئے ہیںجن میں منشیاف فروشی ،سودخوری اور ٹریفک کے مسائل شامل ہیں ۔ ان تینوں مسائل کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیاگیا ہے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے مہذب شہری منظم ٹریفک کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے

۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کا کاروبار بند کرنا یا غریب کا استحصال ہرگز نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں ایک نظم لایا جائے اس کے لئے سب سے پہلے عوام میں شعور اورآگاہی پر زور دیا جائے گا

لوگوں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کرکے انہیں پیار ومحبت سے آگاہی دی جائے گی جس سے بہتر تاثر جائے گا،اس میں تاجر برادری ،ٹرانسپورٹر اور مشران کے تعاون سے علاقے کے روڈ ز اور بازاروں میں خوبصورتی کا تاثر دے کر جرائم کی روک تھام میں بھی اہم مقاصد حاصل کریں گے ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں