پہلا ون ڈے : وارنر اور فنچ نے بھارتی باؤلرز کی درگت بنا دی 98

پہلا ون ڈے : وارنر اور فنچ نے بھارتی باؤلرز کی درگت بنا دی

دونوں اوپنرز کی ناقابل شکست سنچریاں ،بھارت 10وکٹوں سے ہار کی خفت کاشکار
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں آسٹریلین اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے بھارتی باؤلرز کی درگت بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو

10 وکٹوں سے فتح دلادی جو بھارت کی ہوم گراؤنڈ پر اس مارجن سے دوسری ناکامی ہے ۔256 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے17 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 128اور کپتان آرون فنچ نے 110 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔اس سے قبل بھارتی ٹیم شیکھر دھاون کے 74 رنز کے سہارے 255 رنز بنا سکی تھی ۔

سٹارک نے تین جبکہ کمنز اور کین رچرڈسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں