شیطانی عمل کے نام پر دنبے کا قتل 43

شیطانی عمل کے نام پر دنبے کا قتل

اوٹاوا: انگلینڈ کے جنوبی علاقے ہمپشائر میں شیطانی عمل کے نام پر دنبے کو تیر اندازی کر کے ہلاک کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمپشائر کے گاؤں کڈنام میں واقع نئے جنگل میں ایسے دنبوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے جسم پر تیر پیوست تھے۔ ایک دنبے کو 8 مقامات سے تیر لگے جبکہ اُس کے جسم کا بائیاں حصہ مکمل زخمی تھا۔ رپورٹ کے مطابق کڈنام میں ہر سال شیطان کو خوش کرنے کے لیے مقامی لوگ یہ رسم ادا کرتے ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق اُن کی اہلیہ ملازمت کے لیے دفتر جارہی تھیں تو انہیں سڑک کے درمیان میں ایک دنبہ پڑا نظر آیا جو مرا ہوا تھا۔ خاتون نے جب گاڑی سے نیچے اتر کر اسے دیکھا تو وہ سڑک کے درمیان میں پڑا تھا اور اُس کے جسم پر لکڑی کا تیر لگا ہوا تھا۔

’’ اُس کا جسم بری طرح سے زخمی تھا اور تیر اُس کی کھال سے کئی انچ اندر داخل ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ مر گیا‘‘۔

خاتون نے جائے وقوعہ سے ہی پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد اہلکار وہاں پہنچے اور انہوں نے دنبے کو قبضے میں لے کر اُس کے جسم میں پیوست تیر نکالے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دنبے کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور شواہد کی بنیاد پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں