ڈاکٹرز اور دوسرے طبی عملے کی غیرحاضری پر 99 میڈیکل آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری 45

ڈاکٹرز اور دوسرے طبی عملے کی غیرحاضری پر 99 میڈیکل آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری

پشاور(نیوزرپورٹر) صوبے کے مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دوسرے طبی عملے کی غیرحاضری پر 99 میڈیکل آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں

جن سے وضاحت طلب کرکے اپنی رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے انڈی پنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی سفارش پر صوبے کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں نہ دینے والے ڈاکٹروں اور دوسرے طبی عملے کے خلاف سخت ایکشن لیاگیاہے

جس میں پشاور میں ابھی تک ایک ڈاکٹرکو معطل کیاگیا جبکہ 1896 ڈاکٹرز اورطبی عملے سے وضاحت طلب کی گئی ہے اسی طرح 49 کو خبردار کیاگیاہے رپورٹ کے مطابق ابتک تین افراد کی تنخواہیں بند کی گئی ہیں 20 کو شوکاز نوٹس دیئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق صرف پشاور میں 852 ڈاکٹرز اورملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی ہے

اسی طرح رپورٹ کے مطابق پشاور میں ابتک 2821 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ہدایت کی روشنی میں ابتک 99 میڈیکل آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں