سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 116

سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

KPK Govt Latter about Political activity by Govt employee

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سول سرونٹس رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پر پابندی ہے اس لیے تمام محکمے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں