ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی تزئین و آرائش کا افتتاح 38

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی تزئین و آرائش کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی تزئین و آرائش کا افتتاح کر دیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ جسٹس سید محمد عتیق شاہ تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کے علاوہ دیگر تمام معزز جج صاحبان،

سابق جج پشاور ہائیکورٹ داود خان،پرنسپل لاءکالج گومل یونیورسٹی ڈاکٹرعائشہ رسول،صدر ڈیرہ بار اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ڈیرہ بار اختر سعید مروت ایڈووکیٹ،معروف قانون دان غلام محمد سپل ایڈووکیٹ،سردار حشمت نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ،

ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈووکیٹ کے علاہ وکلاءنے بھرپور شرکت کی۔مہمان خصوصی پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے تزئین و آرائش کے کاموں کی نقاب کشائی کی اور ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں وکلاءسے خطاب بھی کیا۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں