ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ”مہذب معاشرہ، منظم ٹریفک“ مہم 42

ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ”مہذب معاشرہ، منظم ٹریفک“ مہم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی جانب سے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے ختم کرنے ، ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ”مہذب معاشرہ، منظم ٹریفک“ مہم کے سلسلے میں

پولیس چیک پوسٹوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے خوبصورت وال چاکنگ اور پولیس چیک پوسٹوں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے نیو بنوں چونگی پولیس چیک پوسٹ کو ٹریفک پولیس کے لوگو اور رنگ سے مزین کیا گیا ہے

جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار جدید ہیوی بائیکس اور دیگر سہولیات سمیت تعینات ہیں۔ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کے ان عوام دوست اقدام سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھا ہے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں