شہداءپولیس کی برسی کے سلسلے قرآن خوانی اور خیرات 38

شہداءپولیس کی برسی کے سلسلے قرآن خوانی اور خیرات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پروآ پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی پہلی برسی کی مناسبت سے ڈی ایس پی آفس پروآمیں شہداءپولیس کی برسی کے سلسلے قرآن خوانی اور خیرات کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس دہشتگردوں کی جانب سے تھانہ پروآ پولیس وین حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں شہداءپولیس کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی

اس موقع پر ڈی ایس پی پروآ سرکل افتخار علی شاہ اور ایس ایچ او تھانہ پروآ انعام اللہ خان گنڈہ پور سمیت پولیس جوانوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خیرات کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

ڈی ایس پی پروآ سرکل افتخار علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو اپنے شہداءپر فخر ہے کہ ان کی قربانیوں سے آج علاقہ میں امن و امان کی فضاءقائم ہے، ہم اپنے شہداءاور ان کے اہلخانہ کو نہیں بھولے، اور ہم ہرقدم پر شہداءکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں