ڈیرہ پولیس نے دہشت گردوں کا پوٹہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ایک بار پھرناکام بنادیا 41

ڈیرہ پولیس نے دہشت گردوں کا پوٹہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ایک بار پھرناکام بنادیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے دہشت گردوں کا راکٹ لانچروں ،ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے پوٹہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ایک بار پھر ناکام بنادیا ، پولیس کی جوابی کاروائی سے دہشت گرد دم دبا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ، کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ،

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی ادارے فوری موقع پر پہنچ گئے ،علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیاگیا ، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے پولیس اور سیکورٹی اداروں کا علاقہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ،

آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ کامتاثرہ چیک پوسٹ کا دورہ، دہشت گردوں کا جرآت اور بہادری کا مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کوشاباش، نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ صدر کے حدود ڈیرہ ٹانک روڈ پرواقع علاقہ پوٹہ کے قریب ایف آر پی کی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچروں ،ہینڈ گرنیڈاور فائرنگ سے اچانک حملہ کردیا لیکن پولیس کے جوانوں نے بروقت اور پھرپور جوابی وار کرکے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا کر انہیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا اور وہ دم دباکر موقع سے فرار ہوگئے ،

دہشت گردوں کے حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تاہم چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ، ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد امتیاز شاہ اور ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہا ۔ حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد آٹھ سے دس کے قریب بتائی گئی ۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید محمد امتیاز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ نے چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کو ان کی بہادری اوربہترین حکمت عملی کے ساتھ دہشتگردوں کامقابلہ کرنے پر شاباش دی اور موقع پر نقد انعام سے نوازتے ہوئے کہا کہ

پولیس فورس کی اس بہادری اور جوانمردی کے باعث اس علاقہ سے شر پسندوں اور دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے اور مزید مٹھی بھر دیگر شرپسندوں کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مستقبل میں بھی ان کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نصیب نہیں ہوگی ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں