تیز رفتار پک اپ گاڑی کی ٹکر سے چالیس سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق بھائی شدید زخمی 65

تیز رفتار پک اپ گاڑی کی ٹکر سے چالیس سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق بھائی شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ چشمہ روڈ تھانہ بندکورائی کی حدود وانڈہ سہولن کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی کی ٹکر سے چالیس سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق بھائی شدید زخمی ،لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرسل بنگلہ کارہائشی چالیس جہانگیر ولد گامو قوم گرسل اپنے بھائی تنویرکے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر سے ڈیرہ آرہا تھا کہ تھانہ بندکورائی کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ پر واقعہ علاقہ وانڈہ سہولن کے قریب وہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار پک اپ گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئے

جس کے نتیجے میں وہ خود موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا ،متوفی کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،

پولیس نے پک اپ گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں