ٹیمپر شدہ گاڑیاں برآمد کرکے تھانہ میں بند کر دی گئیں 66

ٹیمپر شدہ گاڑیاں برآمد کرکے تھانہ میں بند کر دی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی اہم کاروائی ایس ایچ او تھانہ بند کورائی نے03ٹیمپر شدہ گاڑیاں برآمد کرکے تھانہ میں بند کر دیں ۔

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر موجودہ حالات کے پیش نظرضلع بھر میں امن وامان کے قیام ، انسداد جرائم اور سمگلنگ کے لیے موثر گشت اور ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

چیکنگ کے اس تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ بند کورائی صغیر خان نے بدوران ناکہ بندی کیچ اڈہ پر ایک موٹر کا ر نمبر MY/857 اسلام آباد برنگ سیاہ کو روکا ، ڈرائیور نے اپنا نام سعید اللہ ولد غلام قادر قوم خوجہ سکنہ حیدر آباد کالونی کچی پائند خان ،

اسی طرح کیچ پل پر ایک موٹر کار نمبر JU/471 اسلام آباد برنگ نیلا کو روکا ڈرائیور نے اپنا نام اکرام اللہ ولد جمعہ خان قوم بلوچ سکنہ محلہ حیدر خان سٹی ٹانک جبکہ نزد زندر مائنر پہاڑپور کینال روڈ پر موٹر کار نمبر LRZ/1151 برنگ سفید کو روکا ڈرائیور نے اپنا نام سجاول ولد دلاور خان قوم بلوچ سکنہ بلوٹ شریف پہاڑپوربتایا۔

گاڑیوں کو چیک کرنے پراِن کی رجسٹریشن بوگس اور چیسسز نمبرز ٹیمپرشدہ پا کر قبضہ پولیس کر کے قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔ چیکنگ کا یہ عمل جاری رہے گا ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں