جسٹس جناب سیدمحمد عتیق شاہ کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد 39

جسٹس جناب سیدمحمد عتیق شاہ کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس جناب سیدمحمد عتیق شاہ نے اپنے اعزاز میںمنعقدہ الوادعی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اس نظام کی بقا بار سے ہی منسلک ہے ،وکلاءہیں تو یہ سسٹم موجود ہے ، معاشرے میں جو انصاف نظر آرہا وہ آپ سب لوگوں کی مرہون منت ہے،

جوڈیشری تب مضبوط ہوگی جب آپ کی بھرپور محنت اور تیاری ہوگی تو جوڈیشری زیادہ بہتر انداز میں ڈلیور کرسکے گی ،آپ اپنے ضمیر کے علاوہ کسی کو جواب دہ نہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان کے وکلاءاپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث صوبے بھر میں اپنا منفرد اور اعلی مقام رکھتے ہیں ،

یہاں کے سنیئر وکلاءسے بہت کچھ سیکھا ،ڈیرہ میں گزرانے والے حسین لمحات وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے،ایک سال گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا، یہاں کے لوگ انتہائی محبت اور پیار کرنے والے لوگ ہیں جوکہ ڈیرہ کے حلوہ کی طرح مشہور ہیں،

یہ حقیقت ہے کہ یہاں لوگ ڈرتے ہوئے آتے ہیں لیکن یہاں سے جاتے وقت وہ ضرور غم زدہ ہوتے ہیں ، وہ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار امجد ضیاءصدیقی،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج انعام اللہ خان ،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سعید اختر ایڈوکیٹ ، ہائی کورٹ بار کے صدر زین العابدین ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید امتیاز الدین منصور ،

گومل لاءکالج کی پرنسپل ڈاکٹر عائشہ رسول ،ایڈیشنل سیشن ججز ،سنیئر سول ججز ،بارکونسل کے ممبران اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءکثیر تعداد میں موجود تھے ۔

جسٹس جناب عتیق شاہ نے اپنے خطاب کے دوران مذید کہا کہ ہم سب بار کا حصہ ہیں بار نہیں ہوگی تو جوڈیشری نہیں ہوگی۔اس ملک میں تیس سال مارشل لاءرہا جس کے دوران کوئی سیاسی سرگرمی نہیں رہی

لیکن بار میں جمہوری سرگرمیاں اور الیکشن ہر سال جاری رہا ہے اور یہ تسلسل بار کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتا ۔نوجوان وکلاءآگے آئیں ،سنیئر وکلاءانہیں مواقع فراہم کریں ،وکلاءسٹڈی اور محنت کو اپنا شعار بناکر بھرپور علم حاصل کریں ۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بہترین تعلیم وتربیت کرنی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس جناب سید عتیق شاہ کی خدمات کا شاندار الفاظ سے سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے کام اور رویے سے ثابت کیا کہ انہوں نے کسی وکیل کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔

ہر وکیل کو وہ عزت اور وقاردیا جوہم چاہتے ہیں ،انہوں نے یہاں پر تیز ترین مقدمات نمٹاکر ریکارڈ فیصلے کیے ،

انہوںنے ڈیوٹی سے بڑھ کر کام کرکے فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا جوکہ ڈیرہ کے عوام پر احسان ہیں ۔

ہم ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔قبل ازیں جسٹس جناب سید محمد عتیق شاہ کی ڈسٹرکٹ بار آمد پر اخترحسین قریشی ایڈوکیٹ اور دیگر سنیئر وکلاءنے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں