محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس ڈیرہ کی انتہائی ناقص کارکردگی،سائلین کو تختہ مشق بنا کررکھ دیاگیا 42

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس ڈیرہ کی انتہائی ناقص کارکردگی،سائلین کو تختہ مشق بنا کررکھ دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس ڈیرہ کی انتہائی ناقص کارکردگی اور غیر ذمہ دارانہ طرزعمل،سائلین کو تختہ مشق بنا کررکھ دیاگیا،

ڈیرہ شہر میں ٹریفک نظام درہم برہم ،دونمبر چنگ چی رکشوں ، موٹرسائیکل اورگاڑیوں اور کی بھرما ر ،محکمہ ایکسائز افسران دفاتر تک محدود ، محکمہ ایکسائز کے حکام سے کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں دن بدن ٹریفک کا نظام مفلوج ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ شہر بھرمیں دو نمبر چنگ چی رکشوں ، موٹرسائیکل اور گاڑیوںکی بھرمار ہوچکی ہے

جن کے بے تحاشا اضافے سے ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہوچکے اور ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکار صرف دفاتر تک محدود ہیں یا پھر ان کی تمام تر توجہ صرف مال بنانے میں لگی ہوئی ہے ۔ محکمہ ایکسائزڈیرہ کی شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی بھی زیرو ہے جس سے شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے،

شہریوں نے محکمہ ایکسائز ڈیرہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں دو نمبر چنگ چی ،موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل سکیں،
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں