خود کار ڈرافٹ 99

وفاق کااین ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو بقیہ رقم فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن)وفاق نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوںکو بقیہ رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے،رواں مالی سال کے دوران صوبوں کو مجموعی طور پر3446 ارب فراہم کئے جائیں ۔

سندھ کو پورے مالی سال میں 837 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ،سندھ کو 7ماہ کے دوران399 ارب روپے فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ پانچ ماہ میں سندھ کو438 ارب روپے مزید ملیں گے ۔

خیبرپختونخوا کو687ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ،خیبرپختونخواکو7 ماہ کے دوران 325 ارب روپے فراہم کئے جا چکے ہیں ، بلوچستان کو 309 ارب روپے فراہم کئے جانے ہیں ،بلوچستان کو 7ماہ کے دوران 182 ارب روپے فراہم کئے جاچکے ہیں ،بلوچستان کو آئندہ پانچ ماہ کے دوران 127 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں