26 فروری کو بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی، ترجمان پاک فوج 224

26 فروری کو بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 26 فروری کو بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی تاہم دفاع وطن کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آپ سب کو 27 فروری کا دن مبارک ہو، 27 فروری کا دن تاریخ میں روشن باب ہے، تمام غازیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 26 فروری کو بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی تاہم پاک فوج نے دن کی روشنی میں موثر جواب دیا، دشمن کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا۔

میجر جنر بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کو خطرہ ہے، مشرقی سرحد پر بھارت کی طرف سے خطرات درپیش ہیں تاہم عزت و وقار کی کوئی قیمت نہیں، دفاع وطن کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے، ہم اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے بھی تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اندرونی شورش سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کھیل کھیل رہاہے، بھارت رواں سال ایل او سی کی 384 خلاف ورزیاں کر چکا جس کے نتیجے میں  2 شہری شہید اور 30زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرداروں کے مطابق ہوناچاہیے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے عزم کی یاد گار ہے، اس دن ہم نے ثابت کیا کہ دشمنوں کی جارحیت کو ہمیشہ شکست دی جائے گی اور دشمن ہمارے جرات مندانہ ردعمل سے حیران رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں