کرونا وائرس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان 62

کرونا وائرس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان

کراچی : کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری ہے ، 100 انڈیکس 2164 پوائنٹس کمی کے بعد 33ہزار 896پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا اور 100 انڈیکس میں شدیدمندی ریکارڈکی گئی، شدید مندی کےباعث مارکیٹ میں ٹریڈنگ پینتالیس منٹ کیلئے روک دی گئی۔

ٹریڈنگ کے بحالی کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 1938 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 124 پوائنٹس پر آگیا۔

کاروبار کے دوران 100انڈیکس 2211 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 34ہزارپوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا اور 33ہزار848 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، 100انڈیکس میں 6.13فیصدکی کمی ہوئی۔

دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی کارجحان برقرار ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں540پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں1235پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 3 دن ٹریڈنگ ہالٹ لگایا گیا تھا، پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا، گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

خیال رہے گزشتہ دوماہ میں انڈیکس میں بیس فیصدتک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں