Auto Draft 110

شنیرا اکرم کا کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے انوکھا مشورہ

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے موبائل فون کو بھی صاف رکھنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ صرف ہاتھوں کو دھونا ضروری نہیں، موجودہ صورتحال میں ہر شخص کو اپنا موبائل فون بھی روز صاف کرنا چاہئے، شنیرا اکرم نے اس کپڑے کی تصویر بھی شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنا موبائل فون صاف کیا اور اس پر خاصی گرد جمی بھی نظر آئی۔

شنیرا اکرم نے لکھا ”جراثیموں کی وجہ سے صرف ہاتھوں کو ہی دھونا ضروری نہیں، آپ کتنی مرتبہ اپنے موبائل فون کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں اور کان پر لگانے کیلیے چہرے کے قریب لے جاتے ہیں؟ خود بھی یہ کام کرنے سے پہلے میرے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیجئے گا۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں