عہدِ وفا کی کامیابی کے بعد وہاج علی اور حاجرہ یامین کی فلم میں انٹری کی تیاری 48

عہدِ وفا کی کامیابی کے بعد وہاج علی اور حاجرہ یامین کی فلم میں انٹری کی تیاری

کراچی: مقبول ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی کامیاب جوڑی وہاج علی اور حاجرہ یامین نے فلم میں بھی ایک ساتھ انٹری دینے کی تیاریاں مکمل کرلی۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے چار دوستوں پر مبنی ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ نے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کرنے والے وہاج علی اور حاجرہ یامین کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم اب یہ جوڑی بڑی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھانے آرہی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی یہ جوڑی چھاتی کے سرطان پر مبنی اسما نبیل کی لکھی فلم ’فلائے‘ میں مرکزی کردار ادا کرے گی جسے مصباح خالد ہدایت کر رہی ہیں۔ جب کہ اسما نبیل کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ سماجی مسائل پر بننے والے یہ فلم پاکستان کی خواتین کی جانب سے دیگر خواتین کے لیے ہے۔ اللہ ہمیں استقامت عطا فرمائے اور اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیابی سے ہم کنار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں