Auto Draft 71

خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض فرار، گھر میں قرنطین

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض فرار ہوکر گھر پہنچ گیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ گھر قرنطینہ قرار دے کر آنے جانے پر پابندی عائد کردی۔

ہسپتال کے سiکیورٹی آفیسر سید مبشر حسین کی جانب سے گزشتہ روز ڈی ایس پی یونیورسٹی ٹائون کو مراسلہ بھیجا گیا کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے شبہ میں اشرف خان ولد مسافر ساکن دلزاک روڈ ثمر باغ نامی نوجوان کو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جس کے خون کے نمونے لے کر اسلام آباد ارسال کردیئے گئے تاہم رزلٹ موصول ہونے سے قبل ہی 19 مارچ کو وہ ہسپتال سے فرار ہو گیا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ مریض روم نمبر 21 میں داخل تھا اور اگر خدانخواستہ اس کی میڈیکل رپورٹ میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی تو اس کی ہسپتال سے فرارگی کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا مریض کا فوری سراغ لگانے اور ہسپتال منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشتبہ مریض گھر میں موجود ہے جس پر اس کی رہائشگاہ کو قرنطینہ قرار دے کر اس کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد انتظامیہ کے ہدایات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں