پشاور میں تاجر سینیٹائزر کی جگہ مضر کیمیکل ملا محلول فروخت کرنے لگے 50

پشاور میں تاجر سینیٹائزر کی جگہ مضر کیمیکل ملا محلول فروخت کرنے لگے

پشاور: پشاور میں کورونا وائرس کے باعث سینیٹائزر کے مارکیٹ سے غائب ہونے پر تاجروں نے مضر کیمیکل ملے محلول کی فروخت شروع کردی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سینیٹائزز مارکیٹ سے غائب ہوئے جو کہ منہ مانگی قیمت پر بھی دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب تاجروں نے صورتحال سے فائدہ اٹھا کر خود ہی مختلف کیمیکل ملا محلول فروخت کرنا شروع کردیا ہے اور اسے لیٹر کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جو کہ انسانی جلد کے لئے انتہائی مضر ہے۔

شہریوں نے حکام سے اپیل کی کہ ہے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے ان عناصر کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں