دفعہ 144 کا عملی نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ میں دوسرے روز بھی تمام مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور بازار بند کرادیے 102

دفعہ 144 کا عملی نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ میں دوسرے روز بھی تمام مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور بازار بند کرادیے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان اورگردونواح کے علاقوںسمیت دیگر میں حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر دفعہ 144 کا عملی نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ میں دوسرے روز بھی تمام مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور بازار بند کرادیے۔ جزوی لاک ڈاون 22 مارچ صبح 9 بجے سے 24 مارچ صبح 9 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔تاہم حکومت نے لاک ڈائون میں ایک ہفتہ کی مذید توسیع کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت تمام مارکیٹس شاپنگ سینٹرز اور عوامی مقامات بند کرادیئے گئے ہیں ۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی دکانیں ماسوائے میڈیکل سٹور اور کریانہ شاپس کے سب بند کردی گئیں۔

مارکیٹس بند کرنے کیلئے شہر بھر کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔ دکاندار اور عوام الناس اپنے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے اپنا کر کرونا وائرس کو شکست دیں۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عوام کی سہولت کیلئے بیکریاں، میڈیکل سٹورز، راشن کی دکانیں، سبزی کی دکانیں اور پٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں