کورونا وائرس سے بچنےکیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک 168

کورونا وائرس سے بچنےکیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

کورونا وائرس سے بچنےکیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک
دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزما رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں