گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سنٹر میں80مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ موصول 253

گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سنٹر میں80مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ موصول، 38افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان:گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سنٹر میں80مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ موصول، 38افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے،4افراد کے ٹیسٹ دوبارہ لیبارٹری ارسال کئے جائیں گے۔ڈاکٹر ماجدخان استرانہ فوکل پرسن ڈی آئی خان۔ تفصیلات کے مطابق گومل میڈیکل کالج ڈیرہ میں قائم صوبے کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر کے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد خان استرانہ نے میڈیا کو کورونا سے متاثرہ

مریضوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سنٹر میں 80مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ موصول ہوگئے ہیں جن میں سے38مریضوں میں کوروناوائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے،4افراد کے ٹیسٹ دوبارہ لیبارٹری ارسال کئے جائیں گے جبکہ دیگر متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جبکہ دیگر افراد کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد خان استرانہ نے بتایا کہ گومل میڈیکل کالج کے قرنطینہ مرکز میں ایران سے واپس آنے والے زائرین میں سے کل 241افراد کو رکھا گیا ہے جن میں سے بیشتر افراد کے خون اور سیرم کے نمونے حکومتی ہدایات کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم خصوصی لیبارٹری کو ارسال کئے جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ افراد کے ٹیسٹ بھی بھجوائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں