Auto Draft 447

ڈیرہ اسماعیل خان: مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ، دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،

ڈیرہ اسماعیل خان: مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ، دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے دیگر ساتھیوں سے ملکربیٹی اور بھانجے کو کلہاڑیوں اور تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، مقتول نوجوان کے چچا کی رپورٹ پر لڑکی کے والد اور دیگر ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں شایاز خان ولد گل وزیر خان بیٹنی سکنہ جنڈولہ حال تاج کالونی ڈیرہ نے 302/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ اراضیات گومل خورد سے اس کے بھتیجے20سالہ امین اللہ ولد شالق خان بیٹنی اور مقتول امین اللہ کی خالہ زاد15سالہ آسیہ بی بی دختر قیوم نواز بیٹنی سکنہ گلشن اسحاق کالونی کی کلہاڑیوں اور تیز دھار آلے سے قتل شدہ نعشیں ملی ہیں ۔

مدعی کے مطابق مقتول امین اللہ اپنے خالو، مقتولہ آسیہ بی بی کے والد قیوم نواز کے گھر رہائش پذیر تھا اور ملزم قیوم نواز کو شبہ تھا کہ مقتول امین اللہ کے اس کی بیٹی آسیہ سے مبینہ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے غیرت میں آکر دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیٹی اور میرے بھتیجے کو قتل کیا ہے۔ صدر پولیس نے مقتول امین اللہ کے چچا شایاز خان بیٹنی کی دعویداری پر مقتولہ آسیہ بی بی کے والد اور اس کے دیگر نامعلوم ساتھیوں کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں