مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماءنے نماز جمعہ کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا 158

مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماءنے نماز جمعہ کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

کراچی ( آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور کورونا کے شبہ والے لوگ مساجد میں نہ آئیں۔

ضرور پڑھیں: معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر کی گرفتاری اور رہائی ،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا
گورنر ہاو¿س سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور نمازی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی فوری گھر جائیں، کورونا وائرس کے باعث نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے، نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے، جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شبہ ہو وہ مسجد میں نہ آئیں ، ایسے افراد کو جماعت ترک کرنے کا گناہ نہیں ہوگا، ائمہ کرام جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے بتایا کہ علماءکرام کی جانب سے نماز کے حوالے سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس پر تمام علماءمتفق ہیں۔ بہت سے علماءکرام اس پریس کانفرنس میں موجود ہیں جبکہ بعض نے اعلامیے کی تائید کی ہے، بہت سے علماءکرام نے ٹیلی فون پر بھی اعلامیے کی تائید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں