مچھر اور مکھی کی بہتات نے کورونا سے ڈرے ہوئے شہریوں کا جینا محال کردیا 41

مچھر اور مکھی کی بہتات نے کورونا سے ڈرے ہوئے شہریوں کا جینا محال کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں مچھر اور مکھی کی بہتات نے کورونا سے ڈرے ہوئے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی جانب سے شہر میں مکھی اور مچھر مار سپرے نہ کئے جانے سے وبائی امراض بھی پھیلنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں گذشتہ ایک ماہ سے مکھیوں اور مچھروں کی وباء پھوٹی ہوئی ہے۔اور موسم کے تبدیل ہوتے ہی اس وباء میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

میونسپل کمیٹی ڈیرہ جو شہریوں کے لئے ایک سفید ہاتھی بنی ہوئی ہے۔ وہ ہرسال مکھی اور مچھر مار سپرے کی آڑ میں لاکھوں روپے کی ادویات کی خریداری ظاہر کرتی ہے۔

لیکن ابھی تک شہر کے گلی محلوں میں مکھی اور مچھر مار سپرے کا سلسلہ شروع نہ کیا جاسکا ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کے لئے رات کے وقت آرام کرنا بھی محال ہوتا چلا جارہا ہے جبکہ اس وباءکے پھوٹنے سے وبائی امراض بھی پھیل رہی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے ہی کورونا جیسی خطرناک مرض سے ڈرے ہوئے ہیں جبکہ شہر بھر میں مچھروں اور مکھیوں کے خاتمہ کے لئے میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بندبست نہیں گیا گیا۔

لہٰذا فوری طور پرمچھر مکھی کے خاتمہ کے لیے شہر بھر میں سپرے شروع کروایا جائے تاکہ شہری وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں