لاک ڈاون کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی  ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس اور ملک میں لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ملک میں ہنگامی حالات کے پیش نظر تعلمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق تعلمی اداروں کو 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھا جانا تھا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین میں 78 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ تین افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ تین نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن خبر بھی سامنے آئی ہے جس کے تحت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 18 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ا۔س قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 تک پہنچ گئی۔  سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔تاہم ملک بھر میں14 روز کے لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔  جس کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کو بھی 5اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وا ئر س سے اٹھارہ ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، جبکہ 3 لاکھ سے زائد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ ٭٭٭ 252

لاک ڈاون کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس اور ملک میں لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ملک میں ہنگامی حالات کے پیش نظر تعلمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق تعلمی اداروں کو 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھا جانا تھا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین میں 78 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ تین افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تین نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن خبر بھی سامنے آئی ہے جس کے تحت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 18 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ا۔س قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔تاہم ملک بھر میں14 روز کے لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

جس کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کو بھی 5اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وا ئر س سے اٹھارہ ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، جبکہ 3 لاکھ سے زائد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں