وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،چوہدری مشتاق احمد 45

وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،چوہدری مشتاق احمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایم شفیع سوپ اینڈ گھی ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری مشتاق احمد نے وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل کی وصولی خوش آئند ہے جس سے سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، مزدور طبقے کیلئے 2 سو ارب کا فنڈ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے صنعتوں کو فوری ٹٰیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیئے جانے کے فیصلے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے سے عام عوام کو ریلیف فراہم ہوگا۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں