ٹیکس دہندگان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کی سہولت دیدی گئی 40

ٹیکس دہندگان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کی سہولت دیدی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شہریوں کی محدود نقل وحمل کے تناظرمیں ٹیکس دہندگان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کی سہولت دیدی ہے۔

ایف بی آرکے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ اب ٹیکس دہندگان کسٹم ڈیوٹی، انکم ٹیکس، سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی آن لائن انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کسی بھی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 111772772 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں