خیبر پختونخوا میں ایک ہی روزمیں مزید 40 نئے کیسز رپورٹ 96

خیبر پختونخوا میں ایک ہی روزمیں مزید 40 نئے کیسز رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا میں ایک ہی روزمیںمزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے زائرین میں سے 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں 3 نئے کیسز سامنے آئے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سنٹر کے53، پشاور میں 12، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ، جنوبی وزیرستان اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں