کورونا وائرس سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا 9

کورونا وائرس سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ رات 10 بجے مساجد اور چھتوں کی گھروں سے شہریوں نے اذان دی جس کا مقصد بار گاہ رب العزت سے کورونا وائرس سے نجات مانگنا اور توبہ کرنا تھا۔

ڈیرہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اذانیں دی گئیں،اسی طرح ڈیرہ میں شہریوں نے اپنے گھروں کی چھتوں اور مساجد میں خشوع و خضوع سے اذانیں دیں۔صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی کئی افراد نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کیں

جن میں دیکھا گیا کہ لوگوں نے کورونا سے بچاو¿ کے لیے خدائی مدد حاصل کرنے کے لیے بے وقت اذانیں دیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

, جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1106 سے زائد ہوگئی ہے جن میں سے 21 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں