بجلی کے مختلف فیڈرز پردو سے دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری 56

بجلی کے مختلف فیڈرز پردو سے دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میںبجلی کے مختلف فیڈرز پردو سے دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ،کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لاک ڈاﺅں کے دوران ضلع بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،

جاری اعلامیہ کے مطابق مریالی ٹو اور کمشنری بازار فیڈر پر10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، سی آربی سی اور ڈگری کالج فیڈرز پر 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، یونیورسٹی فیڈر، ڈی ڈی اے فیڈر، قیوم نگر فیڈر، کینٹ ٹو فیڈر، منیز آباد فیڈر پر 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

جبکہ گومل بازار فیڈر، مندرھراں فیڈر، مسلم بازار فیڈرز،سٹی ٹو فیڈر، شیخ یوسف ٹو فیڈر، کوٹلہ حبیب فیڈر، صدر فیڈر، انڈس فیڈر،شیخ یوسف ون فیڈر، سگو فیڈر ، ڈی او مل ، باران آباد فیڈرز پر چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی

اسی طرح سٹی ون فیڈر، توپانوالہ بازار فیڈر، کینٹ ون اورمریالی ون فیڈر پر چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں