لاک ڈاﺅن کے باعث تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی سے کنسٹرکشن کا عمل رک گیا 56

لاک ڈاﺅن کے باعث تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی سے کنسٹرکشن کا عمل رک گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) لاک ڈاﺅن کے باعث تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی سے کنسٹرکشن کا عمل رک گیا۔کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں لاک ڈاﺅن کے باعث سیمنٹ ،

ریت ،سریا سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی دستیابی ناپید ہو گئی ہے۔اس صورتحال کے بعد تعمیراتی کام بند کردیئے گئے ہیں اور مستری ،مزدور و تعمیراتی شعبے سے وابستہ دیگر افراد بھی گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد نے صحافیوں کو بتایاکہ کرونا وباء کے روک تھام کے سلسلہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل کے سٹورز بھی بند ہیں جبکہ میٹریل کی عدم دستیابی کے باعث ضلع بھر میں تعمیراتی کام مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں