تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم، شوگر ملز کا فارنسک آڈٹ شروع 73

تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم، شوگر ملز کا فارنسک آڈٹ شروع

اسلام آباد: چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کیلیے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا ہے، یہ کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی اپنا کام شروع کر چکا ہے۔

انکوائری کمیشن کی 9 ٹیمیں بحران سے فائدہ اٹھانے والی شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کر رہی ہیں ان میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل ہیں ۔کمیشن اپنا کام 40 دنوں میں مکمل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں