دریائے سندھ کے کنارے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی مسخ شدہ لاش برآمد 54

دریائے سندھ کے کنارے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی مسخ شدہ لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دریائے سندھ کے کنارے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی مسخ شدہ لاش برآمد ،اطلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریائے سندھ سے باہر نکال کر اسے شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ،

ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دریائے سندھ کے کنارے مڈوے ہوٹل کے قریب دریائے میں تیرتی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو دریا سے باہر نکال کر اسے شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا ،

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش تیس یوم سے زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہو مسخ ہوچکی ہے جس سے اس کی شناخت ممکن نہیں رہی ،نامعلو شخص کی عمر چالیس سے پینتالیس سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ہے۔

٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

دریائے سندھ کے کنارے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی مسخ شدہ لاش برآمد” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں