Auto Draft 53

ملک بھر میں عید الفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور: (اعتدال نیوز) ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، کہیں نہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

چھوٹی عید سادگی کے ساتھ منائی گئی، شہر شہر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

لاہور میں بادشاہی مسجد، بحریہ ٹاؤن، پولیس لائنز، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ سانحہ کراچی میں جاں بحق
ہونے والوں اور ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی عید کی نماز ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں